سندھ حکومت نےصوبےکی تمام سبزی منڈیوں میں داخلے کیلئے کورونا ویکسینیشن لازمی قراردے دی ہے صوبائی وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو


سندھ حکومت نےصوبےکی تمام سبزی منڈیوں میں داخلے کیلئے کورونا ویکسینیشن لازمی قراردے دی ہے صوبائی وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو

کورونا وائرس کی چوتھی لہرجاریہے   سندھ حکومت کی جانب سے سخت فیصلے کئےگئے ہیں سندھ حکومت نےصوبےکی تمام سبزی منڈیوں میں داخلے کیلئے کورونا ویکسینیشن لازمی قراردے دی ہے 


صوبائی وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کا کہناہےکہ کراچی سمیت سندھ بھر کی سبزی منڈیوں میں کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ اور ماسک کے بغیر داخلہ پر پابندی ہوگی اور سرٹیفکیٹ اور ماسک نہ ہونے پر شہریوں کو سبزی منڈیوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی،ان کا کہناتھاکہ کمیشن ایجنٹ،  ٹریڈرز اور ملازمین کورونا ویکسین لگوائیں اور سرٹیفکیٹس ساتھ رکھیں، خریداری کرنے والے دکاندار اور شہری ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھا کر سبزی منڈی میں داخل ہوسکیں گے، تمام مارکیٹس کمیٹی کے چیئرمینز اور محکمہ زراعت کےافسران  ایس او پیز پرعمل درآمد کروائیں،اسماعیل راہو نے کہاکہ 

زرعی اجناس، ادویات ، کھاد  اور بیج کی دکانداروں کےپاس کورو نا ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر دکانیں سیل ہونگی، سبزی منڈیوں کے اندر دکاندار بھی کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ ساتھ رکھیں،اگر ویکسین نہیں لگوائی تو لگوائیں،۔ چیئرمینز مارکیٹ کمیٹی اور محکمہ کےتمام افسران کارروائی کرکے روزانہ رپورٹ دیں، سبزی منڈیوں میں خریداری کے لیے آنے والے بیوپاری اور شہری ویکسین لگوائیں اور خود کو محفوظ بنائیں، شہری کورونا ویکسین لگوائیں افواہوں پر دھیان نہ دیں کوئی سائیڈ افکیٹس نہیں ہیں ، شہری بزرگوں اوربچوں کوسبزی منڈیوں میں لانےسےاجتناب کریں