سندھ ہائیکورٹ میں کراچی سے لاپتہ شہری کی عدم بازیابی سےمتعلق درخواست پرسماعت ہوئی

عرفان علی عرفان علی

 سندھ ہائیکورٹ میں کراچی سے لاپتہ شہری کی عدم بازیابی سےمتعلق درخواست پرسماعت ہوئی


سندھ ہائیکورٹ میں کراچی سے لاپتہ شہری کی عدم بازیابی سےمتعلق درخواست پرسماعت ہوئی ۔۔۔ عدالت نےتفتیشی افسرپر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگوں کو کچھ معلوم نہیں ہوتا اور صرف رپورٹس اٹھا کر لے آتے ہیں۔۔۔


سندھ ہائی کورٹ میں تھانہ سائٹ اے کی حدود سے لاپتہ شہری کی عدم بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ اب تک کیا تحقیقات کی گئی ہیں؟جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ایف آئی اے سے شہری کی ٹریول ہسٹری طلب کی گئی ہے۔عدالت نے سوال کیا کہ ایف آئی اے کی جانب سے کیا معلومات فراہم کی گئی ہیں؟تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی ہے۔تفتیشی افسر نے مزید بتایا کہ شہری کی عمر کم ہونے کی وجہ سے اس کا شناختی کارڈ یا پاسپورٹ نہیں بنا۔۔۔عدالت نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ پھر وہ کس پاسپورٹ پر سفر کر رہا تھا؟عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگوں کو کچھ معلوم نہیں ہوتا اور صرف رپورٹس اٹھا کر لے آتے ہیں۔۔۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ جس معیار کی رپورٹ پیش کی گئی ہے، اسی نوعیت کا جے آئی ٹی اجلاس بھی ہوا ہوگا۔۔۔تفتیشی افسر نے کہا کہ شہری کی بازیابی کے لیے پوری کوشش کی جا رہی ہے اور مزید وقت دینے کی استدعا کی۔۔۔عدالت نے تفتیشی اداروں کو پیش رفت رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا اور درخواست کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔۔۔