محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے پیپلز بس سروس میں کرائے کی ادائیگی کے لئے ڈجیٹل سسٹم کو فعال کرنے کا اعلان

عرفان علی عرفان علی

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے پیپلز بس سروس میں کرائے کی ادائیگی کے لئے ڈجیٹل سسٹم کو فعال کرنے کا اعلان

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے پیپلز بس سروس میں کرائے کی ادائیگی کے لئے ڈجیٹل سسٹم کو فعال کرنے کا اعلان کیا ہے ،، پیپلز بس سروس میں فی الحال کنڈیکٹر روائتی انداز میں ٹکٹ کے بدلے کیش میں کرایہ وصول کرتے ہیں ۔

کراچی میں دوسو پچاس سے زائد جدید بسوں پر مشتمل پیپلز بس سروس کا بیڑا  ۔۔ یومیہ تقریبا ایک لاکھ سات ہزار شہریوں کو سسٹی سفری سہولیات فراہم کر رہا ہے

ان جدید بسوں میں کرائے کی وصولی کے لئے روائتی انداز میں کنڈیکٹرز تعیات ہیں جو ٹکٹ کے بدلے کیش کی شکل میں کرایہ وصول کرتے ہیں

سفر کرنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی لائن کی بسوں کی طرح اگر  پیپلز بس سروس میں بھی کرائے کی وصولی کے لئے ۔۔ ڈجیٹل سسٹم فعال ہو جائے تو انہیں کافی سہولت مل جائے گی ۔

پیپلز بس سروس کے کنڈیکٹرز کا کہنا ہے کہ کرائے کی ڈجیٹل ادائیگی سے رش کے اوقات میں کرائے کی وصولی میں آسانی ہو جائے گی

پیسنچر کارڈ پنچ کر کے چلا جائے گا اور آرام سے بیٹھ جائے گا تو یہاں پر ہر بندے کے پاس کھلے بھی نہیں ہوتے ۔۔ ہزار پانچ سو اور پانچ ہزار کے نوٹ لے آٹے ہیں تو اس میں یہ ہوگا کہ ان کے پاس کارڈ بنا ہوا ہوگا تو کارڈ سے پیسے ادا کر کے آرام سے بیٹھ جائیں گے

پیپلز بس سروس حکام کا کہنا ہے کہ ڈجیٹل نظام کے تحت جاری ہونے کارڈز ۔۔ بی آر ٹی لائن میں بھی قابل قبول ہوں گے اور انہیں موبائل ایپ کے زریعے چارچ بھی کیا جا سکے گا ۔