پندرہ سالہ لڑکی زخمی

عمران عمران

پندرہ سالہ لڑکی زخمی

کراچی کےعلاقے گڈاپ سٹی ،کورنگی صنعتی ایریا،سعیدآباد،زمان ٹائون،اتحاد ٹائون میں فائرنگ کےواقعات میں 15سالہ لڑکی سمیت 8افرادزخمی ہوئے،سچل اورزمان  ٹائون سے پولیس نےزخمی حالت میں دومبینہ ڈاکوسمیت تین ملزموں کوگرفتارکیا

کراچی میں فائرنگ کےمختلف واقعات پیش آئے جن میں 15سالہ لڑکی سمیت 8افرادزخمی ہوئے۔ پولیس کےمطابق گڈاپ سٹی میں ڈکیتی مزاحمت پردومزدورزخمی ہوئے،کورنگی صنعتی ایریامیں بھی دوران ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سےایک شخص زخمی ہوا،سعیدآباداورزمان ٹائون میں جھگڑےکےدوران چارافرادزخمی ہوئے،اتحادٹائون میں گھرمیں اتفاقیہ گولی چلنے سے15سالہ لڑکی زخمی ہوئے،،

دوسری جانب زمان ٹائون اورسچل میں پولیس نےمبینہ مقابلوں میں دوزخمی ڈاکووں سمیت تین ملزموں کوگرفتارکرنےکادعوی کیا۔