کراچی میں
پاکستان پوسٹ آفس کوآپریٹو ہاؤسنگ
سوسائٹی،اسکیم تینتیس میں اراضی پر
قبضے کا معاملہ۔سندھ ہائی کورٹ میں سوسائٹی اراضی پر عبداللہ شاہ غازی گوٹھ بنانے
کے خلاف
درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت
جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے
بورڈ آف ریونیو کیا کر رہا ہے۔ بورڈ آف ریونیو کا جواب تک عدالت میں نہیں آتا۔
سوسائٹی کی زمینوں پر ایکڑز کے حساب سے قبضہ ہو رہا ہے۔ پورے گوٹھ آباد کیے جا رہے
ہیں۔ ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا باقاعدہ منظم طریقے سے
قبضہ ہو رہا ہے۔ بتائیں، کون قبضے ختم کرائے
گا۔ مختیار کار اور ڈپٹی کمشنر قبضے ختم
کرائیں۔ سندھ ہائی کورٹ نے انسداد تجاوزات سیل کو تمام قبضے ختم کرانے کا حکم دے دیا۔ حکم دیا کہ
ڈپٹی کمشنر، مختیار کار اور ایس ایچ او
سچل عدالتی حکم پر عمل درآمد کرائیں۔ پولیس
کو انسداد تجاوزات سیل کے عملے کو سیکیورٹی
فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔ پینتالیس روز
میں عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کرلی۔