کراچی
سٹی کورٹ کے مال خانے سےدو ہزار کلو چھالیہ غائب ۔عدالت کا ایس ایچ او لانڈھی
کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم ۔ محکمہ جاتی انکوائری کی بھی ہدایت۔
جوڈیشل
مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں کراچی سٹی کورٹ کے
مال خانے سےدو ہزار کلو چھالیہ غائب
ہونے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ کورٹ ناظر نے بتایا کہ سٹی کورٹ مال خانے میں چھالیہ کی جگہ چودہ سو کلو کچرا بر آمد ہوا ہے۔ عدالت نے ایس آئی او لانڈھی اور انچارچ مال خانہ شرقی کے خلاف بھی مقدمہ درج
کرنے کا حکم دےدیا۔ عدالت نے پولیس اہلکاروں
کے خلاف محکمہ جاتی انکوائری کی بھی ہدایت دی۔ مدعی کے وکیل نے بتایا کہ پولیس اور مال خانہ اہلکاروں کے خلاف کیس اینٹی کرپشن کو ارسال کیا ہے۔ ملزمان
کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزمان سے برآمد چھالیہ کی مالیت چالیس لاکھ روپے سے زائد کی تھی۔ پولیس نے لانڈھی تھانے کی حدود سے ملزم تنویر و
دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ تنویر سمیت تمام ملزمان ضمانت پر رہا ہیں۔