سابق کپتان شاہد آفریدی نےتمام طرز کی کرکٹ کو خیر باد کرنے کا عندیہ دے دیا


سابق کپتان شاہد آفریدی  نےتمام طرز کی کرکٹ کو خیر باد  کرنے کا عندیہ دے دیا

 

 

 

 کراچی، عرفان علی

سابق کپتان شاہد آفریدی  نےتمام طرز کی کرکٹ کو خیر باد  کرنے کا عندیہ دے دیا ،کہتے ہیں  شاید یہ پی ایس ایل آخری ہوگا،

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ طالبان بڑے مثبت مائنڈ سیٹ کے ساتھ آئے ہیں،یہ چیزیں طالبان میں ہمیں پہلے نظر نہیں آئی،وہاں طالبان کے معاملات پہلے سے مختلف ہیں،طالبان کرکٹ کو سپورٹ کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ کرکٹ کھیلنے کا شوق  اب بھی ہے،فینز کی وجہ سے ابھی تک کرکٹ کھیل رہا ہوں،امکان ہے کہ یہ پی ایس ایل آخری ایونٹ ہو،ملتان سلطانز کی طرف سے اجازت ملی تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کھیلوں گا،شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ پی سی بی چلانے کے لیئے پروفیشنل لوگوں کو آگے لائی،کسی بھی سسٹم  کو بنانے کے لیئے چہرہ نہیں بدلے جاتے ،تبدیلی کا نعرہ گراس روٹ لیول سے ہونا چاہئے۔