کراچی میں زمینوں پر مبینہ قبضے اور کرپشن کی شکایات پر سُرجانی اور منگھوپیر تھانوں کی مکمل نفری تبدیل کردی گئی۔

نزاہت خان نزاہت خان

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں تھانوں کی نفری پر زمینوں پر مبینہ قبضے کرانے اور رشوت وصولی کی شکایات تھیں۔ ڈی آئی جی غربی نے دونوں تھانوں کی  تمام نفری کو تبدیل کر کے انہیں ضلع وسطی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب ضلع وسطی سے  نفری منگھوپیر اور سُرجانی تھانوں میں تعینات کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نفری کی تبدیلی کا حکم ڈی آئی جی ویسٹ آفس کی جانب سے جاری کیا گیا۔ ڈی آئی جی نے ایس ایس پی  غربی سہائے عزیز کی سفارش پر آرڈرز جاری کئے ہیں۔