وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن
کا کہنا ہے اقتدار عمران خان کا ایک نکاتی ایجنڈا ہے ۔
وہ پانچ ماہ میں دوسری بار
اسلام آباد پر چڑھائی کرنے جارہے ہیں۔
صورتحال سے نمٹنے میں سندھ حکومت وفاق کا بھرپور ساتھ دے گی۔
صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ یہ حقیقی آزادی مارچ نہیں پاکستان کو کمزور
کرنے کی سازش ہے۔
عمران خان
انقلاب کی باتیں کر کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔
الزام لگایا کہ گھڑی چور ،
چینی چور اور گندم چور کو کیا معلوم کہ حقیقی
انقلاب کیا ہوتا ہے ۔
لانگ مارچ سے پہلے وہ قوم کو بی آر ٹی پشاور میں سات ارب روپے کی
کرپشن کا حساب دیں۔
شرجیل میمن کا کہنا
ہے کہ سندھ حکومت اسلام آباد پر چڑھائی
کو ناکام بنانے کےلئے وفاق کا
بھرپور ساتھ دے گی ۔
اس سلسلے میں سندھ پولیس کے جوان اسلام آباد پہنچ چکے ہیں ۔