اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں چھ سو چھبیس پوائنٹس کا اضافہ۔
فی تولہ سونا اٹھارہ سو روپے مہنگا ہوگیا۔
توانا ہوتےروپے نے ڈالر پر آج مزید سبقت حاصل کرلی۔
انٹربینک میں ڈالر سینتیس پیسے کمی کے بعد دوسو ،ستتر روپے چار پیسے پر بند ہوا۔
گزشتہ روز ڈالر ایک روپے ستانوے پیسے مہنگا ہوکر دوسو ستتر روپے اکتالیس پیسے پر بند ہوا تھا ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز تیزی رہی۔
دن کا اختتام ہینڈریڈ انڈیکس میں چھ سو چھبیس پوائنٹس اضافے کے بعد چوالیس ہزار، ایک سو اٹہتر کی سطح پر بند ہوا۔
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ چار پوائنٹس کی کمی سے تینتالیس ہزار، پانچ سو باون پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی تھی۔
فی تولہ سونا اٹھارہ سو روپے اضافے کے بعد دو لاکھ، سات ہزار، آٹھ سو روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت پندرہ سو، تینتالیس روپے بڑھ کر ایک لاکھ، اٹھتر ہزار، ایک سو پچپن روپے ہوگئی۔