کراچی میں سوک ادارےپاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی کو آگاہ کیے بغیر ترقیاتی کام نہ کریں۔

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی میں سوک ادارےپاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی کو آگاہ کیے بغیر  ترقیاتی کام نہ کریں۔

کراچی میں سوک ادارےپاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی کو آگاہ کیے بغیر  ترقیاتی کام نہ کریں۔

سندھ ہائی کورٹ نے حکم امتناع  میں اٹھارہ اگست تک توسیع کردی۔ 

 سندھ ہائی کورٹ میں دوران ترقیاتی کام پی ٹی سی ایل کی تنصیبات کو نقصان پہنچانے  کے معاملے پر سماعت ہوئی۔

 ایس ایس پی وسطی اور  ایس ایچ او تھانہ بلال کالونی نے جواب جمع کرا دیا ۔

سوک اداروں کو پی ٹی سی ایل کو آگاہ کیے بغیر ترقیاتی کام   سے روکنے کے حکم امتناع میں اٹھارہ اگست تک توسیع کردی گئی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ  سوک ادارے  ترقیاتی کام  کےد وران پی ٹی سی ایل کی تنصیبات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

آئے روز تنصیبات کو نقصان پہنچنے سے پی ٹی سی ایل کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے

 کے الیکٹرک، واٹر بورڈ، کے ڈی اے ،ڈی ایچ اے،  کنٹونمنٹ بورڈز ، کے ایم سی اور  چیف سیکریٹری کو بھی   فریق بنایا گیا ہے۔