قومی اسمبلی کے لئے سندھ سے خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹی فکیشن جاری۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

قومی اسمبلی کے لئے سندھ سے خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹی فکیشن جاری۔

قومی اسمبلی کے لئے سندھ سے خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹی فکیشن جاری۔

پیپلز پارٹی کو دس اور ایم کیوایم کو چار نشستیں مل گئیں۔

پیپلز پارٹی کی شازیہ مری ،نفیسہ شاہ، شگفتہ جمانی ، شاہدہ رحمانی، شہلا رضا ،مہتاب اکبر راشدی کو خواتین کی مخصوص نشستیں مل گئیں۔

 پیپلز پارٹی ہی کہ مسرت مہیسر ،مہرین رزاق بھٹو، شازیہ صوبیہ اور ناز بلوچ   بھی قومی اسمبلی کی رکن بن گئیں۔ ایم کیوایم کی جانب سے  آسیہ اسحاق ، نگہت شکیل ،سبین غوری اور رانا انصار کو خواتین کی مخصوص نشستیں مل  گئیں۔

 ترجیحی فہرست کے حساب سے پیپلز پارٹی کی دس میں سے دو ارکان کے ریٹائر ہونے پر شرمیلا فاروقی اور سحر کامران منتخب ہوں گی۔

ایم کیو ایم کی آسیہ اسحاق کی ریٹائرمنٹ کے بعد  ترجیحی فہرست کےمطابق  دوسری خاتون امیدوار رکن منتخب ہوں گی۔