کراچی میں ہیوی ٹریفک کی زد میں آکر شہریوں کی اموات کا سلسلہ نہ تھما

عرفان علی عرفان علی

  کراچی میں ہیوی ٹریفک کی زد میں آکر شہریوں کی اموات کا سلسلہ نہ تھما


 کراچی میں ہیوی ٹریفک کی زد میں آکر شہریوں کی اموات کا سلسلہ نہ تھما۔ نارتھ کراچی   میں  واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بائیک سوار  نوجوان  جاں بحق۔ اورنگی ٹاون میں واٹر ٹینکر کی زد میں آکر  چار سال بچہ  جان گنوا بیٹھا۔ شیرشاہ پل کےقریب  ڈمپر کی  ٹکر سے  بیوی جاں بحق اور شوہر زخمی ہوگیا۔


پولیس کےمطابق  نارتھ کراچی فور کے چورنگی کے قریب  واٹر ٹینکر  کی زد میں آکر   اٹھارہ سالہ نوجوان   جاں بحق ہوگیا۔ متوفی    عابدرئیس گیارہویں جماعت کاطالب علم تھا۔ وہ گھرسےکالج جانےکےلیےنکلاتھا۔راستے میں ٹینکرنے اس کی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔  حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہوگیا جبکہ مشتعل ہجوم نے ٹینکر پر پتھراو کے بعد اسے   آگ لگادی ۔ پولیس  نے ٹینکر   تحویل میں لے لیا۔ متوفی فورکےچورنگی کےقریب  کا ہی  رہائشی ،، اور   والدین کا اکلوتا بیٹا  تھا۔ متوفی کی نماز جنازہ فور کے چورنگی کے قریب جامع مسجداشاعت القرآن میں ادا کی گئی۔ اورنگی ٹاون فریدکالونی میں  بھی واٹر ٹینکر کی ٹکر سے چار سالہ بچ جاں بحق  ہوگیا۔ ٹینکر ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہوگیا۔ متوفی بچہ تین بہن بھائیوں میں بڑاتھا،، اور   گھر سے چیز لینے نکلا تھا۔ شیرشاہ پل کےقریب  ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو روند ڈالا۔ دونوں کو  طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کیا  گیا،، جہاں خاتون نے دم توڑ دیا ۔