کے الیکٹرک کا دعویٰ
ہے کہ کراچی میں بارش کے بعد بجلی کی بحالی
کا کام تیزی سے جاری ہے۔19سو میں سے 1850فیڈرز
کام کررہے ہیں ۔ سر جانی ٹاون کے علاقے یوسف گوٹھ ، گودھرا، بلدیہ ،لیاقت آباد اور اورنگی کے علاقوں میں بجلی بحال نہیں کی جاسکی ہے
کراچی میں بارش کے پانی
نے جہاں شہریوں کو تنگ کئے رکھا وہیں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ بھی درد سر بن گئی۔ترجمان
کے الیکٹرک کے مطابق انیس سو میں سے 1850فیڈرز کام کررہے ہیں ۔جبکہ سر جانی ٹاون کے علاقے یوسف گوٹھ
، گودھرا، بلدیہ ،لیاقت آباد اور اورنگی کے
علاقوں میں بجلی بحال نہیں کی جاسکی ہے ترجمان کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا کہ بارش سے متاثرہ علاقوں
میں بجلی بحالی کا کام بھی شرو ع کردیا ہے۔ کچھ علاقوں میں تاحال حفاظتی بنیاد پر عارضی طور پر بجلی کی فراہمی بند
ہے ۔