پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان چودہ سال بعد براہِ راست ہوائی رابطہ بحال

عمران عمران

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان چودہ سال بعد براہِ راست ہوائی رابطہ بحال

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان چودہ سال بعد براہِ راست ہوائی رابطہ بحال ہو گیا ہے۔ بنگلہ دیش کی بیمان ایئرلائن کی پرواز ڈھاکا سے کراچی پہنچ گئی۔


جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیمان ایئرلائن کی چودہ سال بعد واپسی پر اعلیٰ سطحی استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے پرواز کو روایتی واٹر سلیوٹ پیش کیا گیا۔ بیمان ایئرلائن کراچی اور ڈھاکا کے درمیان ہفتہ وار دو پروازیں چلائے گی، جس سے دونوں ممالک کے عوامی اور تجارتی روابط کو فروغ ملے گا۔اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ فضائی رابطے کی بحالی خوش آئند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش مختلف شعبوں میں تعاون کریں گے اور مستقبل میں تجارتی میدان میں بھی تعاون کے مواقع موجود ہیں۔ پرواز کی کراچی آمد پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور دیگر حکام نے استقبال میں شرکت کی اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا گیا۔