ایف آئی اے کا کراچی سے کسٹم کے لاپتہ افسران کوجناح ایئرپورٹ سے گرفتار کرنے کا دعوی

صبانور صبانور

ایف آئی اے کا کراچی سے کسٹم کے لاپتہ افسران کوجناح ایئرپورٹ سے  گرفتار کرنے کا دعوی


ایف آئی اے کا کراچی سے کسٹم کے لاپتہ افسران کوجناح ایئرپورٹ سے  گرفتار کرنے کا دعوی کیا گیا ہے کسٹم افسران طارق محمود اور یاور عباس کے خلاف اینٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ درج کیا گیا ہے


ایف آئی آر کے متن کے مطابق دونوں افسران کو کرپشن کے الزامات پر گرفتار کیا گیا ہے، افسران کو ڈومیسٹک لائونج سے اسلام آباد فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ملزمان کی پارکنگ میں کھڑی سرکاری گاڑی سے 54 لاکھ روپے کیش بھی برآمد ہواہے۔ سرکاری گاڑی سے 2400ڈالرز اور 6100 اماراتی درہم بھی برآمد ہوئے ہیں۔ بر آمد ہونے والی رقم موچکو سمیت مختلف چیک پوسٹوں سے اکھٹی کی گئی تھی، کراچی کی مختلف چیک پوسٹوں سے 4سے 5 کروڑ روپے ماہانا جمع کیا جاتا ہے دوران تفتیش دونوں افسران نے اسمگلرز کو سہولت فراہم کرنے کا اعتراف کیا، اسمگلنگ کی اشیاء منظم  طریقے سے زمینی راستے سے بلوچستان سے کراچی منتقل کی جاتی ہیں، دونوں افسران نے اسمگلرز سے رشوت وصول کرنے والے کسٹم کے دیگر افسران کے نام بھی بتائے ہیں۔