کراچی باغ کورنگی میں تیزرفتارکوسٹر نےتین موٹرسائیکلوں پر سوار افراد کو کچل دیا ۔ نائٹ ڈیوٹی کر کے گھر کو لوٹنے والے دو بھائی جان کی بازی ہاگئے۔ تین افراد زخمی بھی ہوئے پولیس کے مطابق حادثہ میں جاں بحق دونوں بھائی کورنگی صنعتی ایریا کی کمپنی میں ملازم اور میمن گوٹھ کے رہائشی تھے۔ دونوں بھائی نائٹ شفٹ میں ڈیوٹی کرکے گھر واپس جارہے تھے کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوئے ۔ جاں بحق نوجوانوں کی شناخت عبد الواہاب اور محکم دین کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ حادثے کے بعد کوسٹر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمیوں میں ستائیس سالہ محمد علی، چونیتس سالہ افضل علی اور انیس سالہ مظہر شامل ہیں۔