ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینروسیم اخترنےکہاہےکہ وفاق میں حکومت
کی تبدیلی ہمارے سات ووٹوں سے ہوئی۔
انہوں نےکہاکہ ساڑھےتین سال وزیراعظم اور گورنرایم کیوایم کی وجہ سے
برقراررہے۔
پاکستان تحریک انصاف باربارایم
کیوایم سے مددمانگتی تھی اورکہتی تھی کہ ہم مشکل میں ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی پاکستان تحریک انصاف سے راہیں کیاجداہوئی۔
شکایتوں کےدفترکھول دئیے۔
دعوت افطار سےخطاب میں ڈپٹی کنوینروسیم اخترنےکہاکہ عمران خان جب
مرکزآئےتب کسی سازش کا ذکرنہیں کیا۔
وہ ایم کیوایم سے صرف اپنی سپورٹ کےلیےرابطہ کرتےتھےکہاجاتاتھاکہ ہم
مشکل میں ہیں۔
وسیم اختر ڈپٹی
کنونئیر کہتے ہیں کہ عمران خان بطوروزیراعظم کئی مرتبہ کراچی آئےلیکن آپ سب
جانتےہیں کہ ایک مرتبہ بھی رات اس شہرمیں نہیں گزاری۔شاید ماضی کے لیڈران جس طرح کیاکرتےتھےاس
ہی طرح سے کسی نےعمران خان صاحب کوکہہ دیاتھاکہ پانی کے پاس رات نہیں گزارنی ہے۔راتوں
پہاڑوں میں ہی گزارا کریں۔۔۔
وسیم اخترنےدعویٰ کیاکہ موجودہ اورسابقہ وزیراعظم ایم کیوایم پاکستان
کےسات ووٹوکی وجہ سے ہیں۔ساڑھے تین سال وزیراعظم اورگورنربھی ہماری وجہ سے
بنےرہے۔۔۔
وسیم اختر،ڈپٹی کنونئیر نے کہاکہ ساڑھےتین سال جو حکومت کی جو مزے کیے۔۔۔وہ
ہماری سات سیٹوں پرکیے۔۔۔ہم نےدھوکاکھایاآپ سے معاہدہ کرکےہم سمجھتے تھےکہ آپ
پاکستان کےساتھ ساتھ کراچی کابھی درد رکھتےہیں۔۔۔مگرافسوس آپ نے حیدرآباد کا
کراچی کا سندھ کاکوئی مسئلہ حل نہیں کیا۔
وسیم اخترکامزیدکہناتھاکہ تحریک انصاف کوباربارکراچی کےمسائل بتائےلیکن اپوزیشن نےکراچی کےمسائل حل کرنےمیں تحریک انصاف سے زیادہ دلچپسی دیکھائی۔