اسٹاک ایکس چینج پہلی بار ایک لاکھ چونتیس ہزار کی سطح عبور کرنے میں کامیاب رہا

سدرہ عارف سدرہ عارف

 اسٹاک ایکس چینج پہلی بار ایک لاکھ چونتیس ہزار کی سطح عبور کرنے میں کامیاب رہا


اسٹاک ایکس چینج پہلی بار ایک لاکھ چونتیس ہزار کی سطح عبور کرنے میں کامیاب رہا ۔ فی تولہ سونا ایک ہزار پانچ سوروپے مہنگا ۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں چودہ پیسے اضافہ


 پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں دن کا آغاز چار سو چھتیس پوائنٹس سے ہوا ۔ ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ چونتیس ہزار دو سو کی سطح تک گیا، مارکیٹ کا اختتام  ایک لاکھ تینتیس ہزار چار سو تین پر ہوا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بہتر معاشی اشارئیے ہونے کے باوجود سرمایہ کار محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔۔۔سونا فی تولہ ایک ہزار پانچ سو روپے مہنگا ہو کر تین لاکھ چون ہزار پانچ سو روپے تک جا پہنچا ۔ جبکہ دس گرام سونا ایک ہزار دو سو چھیاسی روپے سے بڑھ کر تین لاکھ تین ہزار نو سو چھبیس روپے ہو گئی ۔۔۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں اضافہ ہوا ۔۔۔ادھر انٹربینک میں ڈالر چودہ پیسے مہنگا ہو کر دو سو چوراسی روپے چھتیس پیسے کی سطح پر آ گیا۔