محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ کے بعد انتظامی آسامیوں پر پانچ ہزار
نئی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کےمطابق انتظامی سطح پر پانچ ہزار نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔
گریڈ سولہ اور گریڈ سترہ کی آسامیوں
کے لئےسندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ٹیسٹ لیا جائے گا۔
نئی آسامیوں پر سیکنڈری اسکول ٹیچر، سبجیکٹ اسپیشلسٹ، ہیڈ
ماسٹرز اور تعلقہ ایجوکشن افسر بھرتی کئے
جائیں گے۔
دسمبر میں اسامیوں کے لئے
اشتہار دئیے جائیں گے۔