پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسر عبدالستار عیسانی کوکراچی میں سپرد
خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں چیف سیکریٹری سندھ اور دیگراعلیٰ شخصیات نے شرکت کی
سابق ڈپٹی کمشنرجنوبی عبدالستار عیسانی کی نماز جنازہ سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کردی
گئی، ۔ نماز جنازہ میں چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر سہیل راجپوت سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات
نے شرکت کی.نماز جنازہ کے بعد مرحوم کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
عبدالستار عیسانی کوڈیفنس فیز 8 قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا