متحدہ قومی موومنٹ کے دھڑ ے متحد ہوگئے

عرفان علی عرفان علی

متحدہ قومی موومنٹ  کے دھڑ ے متحد ہوگئے

کراچی کے سیاسی منظرنامے میں  بڑی تبدیلی۔ متحدہ قومی موومنٹ  کے دھڑ ے متحد ہوگئے۔کنوینر ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی  کا کہنا تھا ہمیں تقسیم در تقسیم کرنے والوں کو مایوسی  ہوئی ہوگی۔


 آج رات صحیح حلقہ بندیاں کرادیں ،تو صبح الیکشن لڑنے کو تیار ہیں،، ورنہ پندرہ جنوری کو الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔مصطفی کمال نے کہا کہ  خالد بھائی کی قیادت میں کام کریں گے۔  اسٹیلشمنٹ   کراچی کے نوجوانوں کو عام معافی اور  ایک چانس دیں۔ فارو ق ستار نےکہا ہم نے کراچی کا سب سے بڑا دھرنا دے دیا ،،تو پھر دیکھتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات  کیسے ہوتے ہیں۔


گورنر سندھ کامران ٹیسوری  کی بھاگ دوڑ اور جادو کی جپھیاں   کام کرگئیں۔


متحدہ پھر متحد ہوگئی۔ خالد مقبول صدیقی، مصطفی کمال اور فاروق ستار ایک میز پر بیٹھ گئے۔ کنوینر ایم کیوایم  خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ  گزشتہ پانچ سال سے سندھ کے شہری علاقوں  میں سیاسی آزادیوں پر پابندی عائد ہے۔ حلقہ بندی اور مردم شماری ہی نہیں ،، شہری علاقوں کے باشندوں کی  عزت نفس بھی  زد میں  رہی۔


 ان حالات میں ضرورت تھی کہ  سب  لوگ اپنی آواز میں آواز ملائیں۔آج ہم سب کی مشترکہ کوششیں اور کاوشیں رنگ لائی ہیں۔ مصطفی کمال،  انیس قائم خانی  اور فاروق ستار  کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ آج ہمیں تقسیم در تقسیم کرنے والوں کو مایوسی  ہوگی۔ کہا کہ گورنر نے ہم سب کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ہم سب پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والے ہیں ۔ پندرہ جنوری کو بلدیاتی  انتخابات نہیں ہونے دیں گے۔ آج رات بھی بلدیاتی حد بندی کو  صحیح کردیں ،،ہم انتخابات لڑ لیں گے۔


ایسا نہیں کریں گے تو پھر ہم لڑیں گے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ  آج ہم پاک زمین پارٹی سے ایم کیو ایم میں  ہجرت کرنے آئے ہیں ۔ وہ  خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں  کام کریں گے۔ وہ  مہاجر ہیں اور انہیں  اپنے مہاجر ہونے پر فخر ہے۔آصف   زرداری اس شہر کو اپنی جاگیر  نا سمجھیں۔ کیا وہ  کراچی والوں  کو اپنا مخالف کر کے بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنا لیں گے۔


وہ اسٹیلشمنٹ سے کہیں گے کہ  کراچی کے نوجوانوں کو عام معافی دیں ۔ انھیں ایک چانس دیں۔  ماضی میں جو ہو گیا،، سو ہوگیا۔ فلمی ڈائیلاگ  بھی دہرادیا کہ ہم کیا شریف ہوئے ،،،سارا شہر بدمعاش ہو گیا۔  فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمیں یہاں ری برانڈ ایم کیو ایم بنانی ہے۔ہم ایک متحرک ایم کیو ایم بنانے جا رہے ہیں۔وارننگ بھی دے دی کہ  حلقہ بندی کے معاملے پر ہم نے کراچی کا سب سے بڑا دھرنا دے دیا ،،تو پھر دیکھتے ہیں کہ کیسے ہوتے ہیں بلدیاتی انتخاباب۔ہمیں ون فورٹی اے  کے تحت بلدیاتی اختیارات چائیں۔