صنم ماروی کا بڑا قدم: احمد شاہ کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس!
گلوکارہ صنم ماروی نے آرٹس کونسل کراچی اور جناح میونسپل اسٹیڈیم سکھر کے صدر احمد شاہ کو پانچ کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔سندھی چینل
KTN نیوز کی رپورٹ کے مطابق، معروف لوک گلوکارہ صنم ماروی نے سکھر میں اپنے خصوصی انٹرویو کے دوران اس پیش رفت کی تصدیق کی۔
"احمد شاہ مجھے سندھی فنکارہ ہونے کی سزا دے رہے ہیں۔ تعصب کی بنیاد پر مجھے اسٹیج پر نہیں آنے دیا۔ راحت فتح علی خان سے پہلے میری پرفارمنس تھی، مگر انہیں پہلے بلا لیا گیا۔"