عید کےموقع پرمصالحہ جات اورسبزیوں کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ


عید کےموقع پرمصالحہ جات اورسبزیوں کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ

 

ہرسال قربانی والی عید کےموقع پرمصالحہ جات اورسبزیوں کی قیمتیں غیرمعمولی طورپربڑھ جاتی ہیں۔۔ 

موقع کوئی بھی ہو۔۔ منافع خورموقع سےفائدہ اٹھانا نہیں بھولتے۔۔ بس انتظامیہ اپنا فرض ادا کرنا بھول جاتی ہے،،، کراچی میں عیدالاضحیٰ سےقبل ہی ٹماٹر،،ہرامصالحہ جات کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔۔

شہری کہتےہیں کہ ابھی ٹماٹرکی قیمت نارمل تھی اب اسکی قیمت اچانک بڑھ گئی ہےایساکیوں ہواکسی کونہیں پتہ نہ کوئی پوچھ رہا ہے،

موقع کوئی بھی ہو،، قیمتیں بڑھ جانا معمول کی بات ہے،،

ادھرسستےبازاروں میں ادرک لہسن 410 اور122 روپےکلو،، مرچ 80، اروی 60، گوبی 40، اوردھنیا پودینہ 10سے15 روپےفی گڈی فروخت ہورہی ہے، بازارانتظامیہ کا کہنا ہےکہ ہول سیل منڈی سےریٹ کا درست تعین ہوجائےتوشہرمیں ریٹیل قیمت پرعمل درآمد آسان ہوجاتا ہے۔۔

بازار انتظامیہ کا کہناہےکہ اگرریٹ کا صحیح درست نکلےتوبازاروں میں قیمت کم ہوتی ہے،،اوراسکا فائدہ براہ راست عوام کوپہنچتا ہے۔۔

شہری کہتےہیں ہرماہ مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہورہا ہےلیکن انتظامیہ کسی طورپرانھیں ریلیف دینےکوتیارنہیں۔۔