تہذیب فیسٹول میں محبتوں کے رنگ

عمران عمران

تہذیب فیسٹول میں محبتوں کے رنگ

کراچی میں تہذیب فیسٹول کے رنگ سر چڑھ کر بول رہے ہیں جس میں کلاسیکل موسیقی  توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے


تہذیب فائونڈیشن برصغیر کی کلاسیکی موسیقی کو محفوظ کرنے اور اس کا ریکارڈ رکھنے کا فریضہ بھی سرانجام دے رہا ہے۔

کراچی میں تہذیب فیسٹول کا میلہ سج گیا ،

کراچی میں تہذیب فائونڈیشن اور نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس  کے اشتراک سے 13 ویں تہذیب فیسٹول کا انعقاد ہوگیا۔

13 واں تہذیب فیسٹول 6 اور سات نومبر تک جاری رہےگا۔


فیسٹول میں جنوبی ایشیاء ۔ کلاسیکل اور سیمی کلاسیکل ، غزل اور فوک موسیقی  سمیت نامور فنکار فیسٹول کا حصہ بن رہےہیں۔

تہیذب فیسٹول کےمنتظمین کا کہناتھاکہ معاشرے کاخوبصورت چہرہ ثقافت ہوتا ہے اور ہم اسے ہی سب کے سامنے لانا چاہتے ہیں۔


شرکا کا کہناتھاکہ پاکستان میں موسیقی، ادب اور فنون لطیفہ کی ترقی اور ترویج کے لیے ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

عزت فتح علی خان اور استاد بشیر خان کے فن کے شرکاء گرویدہ ہوگئے

اسد قزلباش نے سرود کے سر بکھرے تو ہرشرکاء پر سحر طاری ہوتا نظر آیا

ذوالقرنین حیدر اور گل محمد کی سارنگی اور بانسری  نے ماحول کو ہی یکسرتبدیل کردیا


فیسٹول میں یوسف بشیر نے بھی اپنے فن کا جادو منفردانداز میں جگایا۔

ٹہمری اور غزل کے رنگ ہندوستان سے آئی ویدیا شاہ نے بکھرے


عمران الیاس خان اور عرفان حیدر نے پرفارمنس ساری داد سمیٹ لی۔

محبت ، عاجزی ، بھائی چارہ اور یگانگت اس خطے کی پہنچان رہی ہے شاید یہی وجہ ہے اس خطے میں بسنے والے لوگ محبتوں کے رنگوں میں بسے  نظر آتے ہیں جسے جنوبی ایشیاء کا حسن قراردیا جاتاہے ۔