کراچی میں انڈے کی فی درجن قیمت تاریخی بلندی 250 روپے تک پہنچ گئی۔ خریدارکہتےہیں مہنگائی نےجینا مشکل کردیا ہے

صبانور صبانور

 کراچی میں انڈے کی فی درجن قیمت تاریخی بلندی 250 روپے تک پہنچ گئی۔ خریدارکہتےہیں مہنگائی نےجینا مشکل کردیا ہے

 

 مہنگائی آوٹ آف کنٹرول۔

کراچی میں انڈے کی فی درجن قیمت تاریخی بلندی 250 روپے تک پہنچ گئی۔ خریدارکہتےہیں مہنگائی نےجینا مشکل کردیا ہے

کراچی میں انڈوں کی فی درجن قیمت گرمی کےسیزن میں بھی تاریخی مہنگی ہوئی۔

قیمت ریٹیل سطح پر250 جبکہ ہول سیل سطح پر245 روپےدرجن پر پہنچ گئی۔

 ایک ماہ میں انڈوں کی فی درجن قیمت 30 روپے تک بڑھ  چکی ہے۔ خریدار  کہتےہیں مہنگائی کولگام دینےوالا کوئی نہیں۔

دکانداربھی انڈوں کی بڑھتی قیمت سےپریشان ہیں۔۔ کہتےہیں روزانہ نیاریٹ فارمرزکی جانب سے مل رہا ہےکریں توکیا کریں؟؟

ایک توسیلاب آیا ہےدوسرایہ سب سےزیادہ ریٹ ہےمیں بھی مانتا ہوں ہم کوشش میں لگےہوئےہیں کہ انڈہ 2 سوروپےکےاندرآجائے،، تاکہ غریب آدمی کچھ کھا سکے۔۔ نقصان ہی ہے،ہول سیلردکاندارسبھی نقصان میں ہیں انڈہ سستا ہوگا توزیادہ بکےگا۔۔

سندھ ایگ ڈیلرزایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ پولٹری فیڈ کی قیمت آسمان کوچھو رہی ہے۔۔ امپورٹڈ ادویات کی قیمتوں میں اضافےنےفارمرزکودیوالیہ کردیا ہے۔پولٹری فیڈ کی قیمت میں ہونے والےمسلسل اضافےکےبعد کئی فارمرزنےکام بند کردیا،، جس کا اثرمقامی مارکیٹ میں دیکھا جارہا ہے۔کراچی میں انڈوں کی یومیہ ضرورت 50 لاکھ کے لگ بھگ  ہے۔۔ لیکن ضرورت کے حساب سے اندے دستیاب نہیں۔۔