ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ
وہاب کا کہنا ہے شہرکے انفرااسٹرکچر کی ترقی میں عالمی بینک کی مالی مدد اہمیت کی
حامل ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ
وہاب سے ورلڈ بینک کے وفد نے ملاقات کی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا
تھا کہ ورلڈ بینک کے تحت کراچی نیبرہُڈ امپروومنٹ پروجیکٹ پر عملدرآمد سے شہر کو
فائدہ ہوگا۔
کراچی ے انفرااسٹرکچر کی
ترقی میں عالمی بینک کی مالی مدد اہمیت کی حامل ہے۔
عالمی بینک
موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر بھی غور کرے۔
منصوبوں پر عملدرآمد کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں
مشترکہ کوششوں کے ذریعے دورکی جائیں گی۔