نیپرا نے کراچی الیکٹرک کو شہر میں مزید بیس سال تک بجلی کی فراہمی اور پیداوار کرنے کی اجازت دے دی

عرفان علی عرفان علی

 نیپرا نے کراچی الیکٹرک کو شہر میں مزید بیس سال تک بجلی کی فراہمی اور پیداوار کرنے کی اجازت دے دی

نیپرا نے کراچی الیکٹرک کو شہر میں مزید بیس سال تک بجلی کی فراہمی اور پیداوار کرنے کی اجازت دے دی
کے الیکٹرک کا سابقہ 20۔سالہ لائسنس جولائی 2023 میں ختم ہو گیا تھا ۔۔ جس کے بعد نیپرا نے کے الیکٹرک کو بجلی کی پیداوار اور فراہمی کے لئے چھ ماہ کے لیے عبوری لائسنس دیا تھا جس کی مدت جنوری 2024 میں ختم ہونے والی تھی ، نگران حکومت سے مذاکرات کے بعد نیپرا نے کے الیکٹرک کے 20 سالہ لائسنس کی تجدید کردی ہے ۔۔نیپرا نے کے الیکٹرک کو کراچی کے علاوہ سندھ اور بلوچستان کے علاقوں ، بیلہ، وندر، حب جبکہ دھابیجی اور گھارو میں بجلی کی فراہمی رکھنے کی اجازت بھی دے دی ۔۔ سی سی او کے الیکٹرک مونس علوی نے لائسنس کی تجدید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی خدمت جاری رکھنے کا خواب پورا ہوا ہے۔۔ لائسنس کی تجدید کے بعد کے الیکٹرک انرجی سیکٹر میں نئی بلندیوں کو چھونے اور بہترین سروس فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے ۔۔