ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب
کا کہنا ہے کہ تجاوزات آپریشن میں متاثرہ افراد کے لئے کورنگی ہی نہیں دیگر علاقوں میں بھی دکانیں
بنائیں گے۔ کے ایم سی اسپتالوں میں صورتحال جلد بہتر ہوگی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کورنگی میں تجاوزات آپریشن
میں متاثرہ دکانداروں کے لئے کے ایم سی مارکیٹ کا افتتاح کردیا۔
کہاکہ دیگر علاقوں میں بھی متاثرین کے لئے دکانیں بنائیں گے۔ سلیکٹڈ
حکمرانوں نے عوام سے چھت اور روزگار چھینا ، ہم دیں گے۔
اُن سے روزگار چھینا گیاتھا
،دکانیں چھینی گئی تھی انہیں لک آفٹر
کرنے کا منصوبہ آج سے شروع ہوگیاہے۔کورنگی میں لوگوں کو جگہ دے رہے ہیں جہاں دکانیں
بنیں گی لیاری اور بولٹن مارکیٹ اگلے ہفتے جائیں گے
مرتضی وہاب نے کہا کہ چالیس
سال کا کباڑ ہے۔کے ایم سی اسپتالوں کو چالیس
روز میں درست نہیں کرسکتے،،لیکن جلد بہتر ی آئے گی۔
میں اس طرح کا حل تلاش
کررہاہوں کے ایم سی اُس اسپتال کو چلائے لیکن پرائیویٹ اسپتالوں کے اشتراک سے چلائیں
تاکہ لوگوں کو لمبے عرصے تک فائدہ ملے
ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا
تھا کہ پیپلز پارٹی صرف وعدہ نہیں ،،، عملی
کام کرتی ہے۔ دو ماہ میں ماڑی پور روڈ کا کام مکمل ہوجائے گا۔