جعلی شناختی کارڈ اجرا کیس میں گرفتار نادرا کے
ڈپٹی ڈائریکٹر گووری شنکر کو عدالت
نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت
میں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ
سیل نے ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا کو پیش کیا۔ ایف آئی اے نے بتایا
کہ جعلی شناختی کارڈ انکوائری میں گرفتاری
سے بچنے کے لیے ملزم گووری شنکر مفرور
تھا۔ملزم کے ڈر اور خوف کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا یاسر زیب نے
گووری شنکر سے دس لاکھ روپے رشوت طلب کی،،،
اور گرفتاری سے تحفظ کا یقین دلایا۔ شریک ملزم ملزم یاسر نے ساڑھے چھ لاکھ روپے
نقد اور ڈھائی لاکھ روپے اپنے بینک اکاؤنٹ میں وصول کیے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا یاسر
زیب کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق جعلی شناختی کارڈ اسکینڈل
میں اب تک چھ مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔ گرفتار ملزمان کی تعداد اٹھارہ ہوگئی ہے۔ گرفتار ملزمان میں نادرا کے اعلیٰ
افسران، غیر ملکی شہری اور ایجنٹ شامل ہیں۔