کراچی میں ایک اور شہری ڈاکوؤں کی گولی کا نشانہ بن گیا۔۔ عید کے دوسرے روز گلشن اقبال چورنگی کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، مقتول کی شناخت 35 سال کے تراب زیدی کے نام سے ہوئی،،واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا،، رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر اب تک 59افراد جان سے گئے، دو سو افراد زخمی ہوگئے۔ کراچی میں عید پر بھی گھروں میں صف ماتم۔۔۔ بےرحمت ڈکیتوں نے ایک اور گھر اجاڑ دیا۔۔۔ تین بچوں کا باپ،، والدین کا اکلوتا بیٹا جان سے ہاتھ دھو بیٹھا
واقعہ گلشن اقبال بلاک پانچ گلشن چورنگی کے قریب پیش آیا۔۔۔ عید کے دوسرے روز دوست کے ساتھ پینتیس سالہ تراب زیدی اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے گیا تو پیچھے سے دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار ڈکیت آگئے۔۔۔مزاحمت پر تراب کو گولی ماردی گئی جس سے موقع پر وہ جاں بحق ہوگیا پولیس کے مطابق مقتول کو ایک گولی سر پر لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی جس کے بعد رواں سال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مرنے والوں کی تعداد 59 تک جا پہنچی ہے۔
دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعہ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایچ او گلشن اقبال کو فی الفور معطل کرنے کے احکامات جاری کردیے
ادھر رات گئے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 4 افراد زخمی بھی ہوئے، رات گئے ناظم آباد ایک نمبر کے قریب بھی ڈکیتی مزاحمت پر 28 سال کا سفیان زخمی ہوا، کورنگی نمبر ایک میں بھی ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے شہری زخمی کردیا۔
شاہ لطیف ٹاؤن مسلم سوسائٹی بچہ جیل کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں شکیل اور عبیداللہ شامل ہیں
رمضان المبارک میں ڈکیتی مزاحمت پر19 افراد قتل اور55 سے زائد زخمی
رواں سال 425 مقابلوں میں55 ڈاکوہلاک،439 زخمی ہوئے،پولیس حکام