گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے 21ویں نیشنل ورکشاپ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورکشاپ میں حاصل علم، تجربے اور بصیرت کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنا ہی اس کی حقیقی کامیابی ہے

عرفان علی عرفان علی

 گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے 21ویں نیشنل ورکشاپ  اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورکشاپ میں حاصل علم، تجربے اور بصیرت کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنا ہی اس کی حقیقی کامیابی ہے

کوئٹہ، : گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے 21ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورکشاپ میں حاصل علم، تجربے اور بصیرت کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنا ہی اس کی حقیقی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار و ہنرمندی کے مواقع، معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور سماجی انصاف کے لیے مشترکہ و دیرپا حکمتِ عملی ضروری ہے۔ گورنر نے کہا کہ بلوچستان اپنے جغرافیائی محلِ وقوع، ساحلی پٹی، معدنی وسائل، زراعت، توانائی اور سیاحت کے باعث پاکستان کی معاشی و علاقائی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء میں اسناد اور یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں۔