شاعر مشرق علامہ اقبال کو
خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے معروف گلوکارہ نتاشا بیگ نے
"خرد (KHIRAD)" نامی میوزیک البم لانچ کردیا۔آرٹس
کونسل کراچی میں میوزیکل کنسرٹ بھی منعقد کیا گیا۔ مداحوں کی بڑی تعداد گانوں سے محظوظ ہوتی رہی۔
آرٹس کونسل کراچی میں سجا
میوزیکل کنسرٹ۔
معروف گلوکارہ نتاشا بیگ کی آواز میں نئی اور روایتی موسیقی کے جادو نے کراچی والوں کو اپنے سحر میں
جکڑ لیا۔
شاعر مشرق علامہ اقبال کو
خراج تحسین پیش کرنے کے لئے معروف گلوکارہ نتاشا بیگ نے خرد نامی میوزیکل البم
لانچ کردیا ۔
گلوکارہ نتاشا بیگ کہتی ہیں علامہ اقبال کی شاعری کو موسیقی کے منفرد انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ سب گانے ایک دوسرے سے الگ ہوں گے، لوگوں کی پسند کے حساب سے ہر قسم کا گانا شامل کیا گیا ہے۔
علامہ اقبال کی شاعری کو یوزک اور ردھم میں بٹھانا ایک چیلنج تھا اور ہمیں لگتا ہے ہم نے یہ چیلنج پورا کیا
ہے
مداحوں کا کہنا تھا کہ روشنیوں کے شہر کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں ایسے ایونٹ ہوتے رہنے چاہییں۔۔
معروف گلوکارہ نے منفرد
انداز میں گیت پیش کرکے خوب داد وصول کی۔
شہریوں کی بڑی تعداد گانوں سے محظوظ ہوتی رہی۔۔۔ کیمرامین عامر علی کے ساتھ
سبط حسان ہم نیوز کراچی۔۔