وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نےکہاہےکہ بھارتی جارحیت اور گولہ باری جاری ہے۔۔۔مقبوضہ
کشمیرمیں ہمارے بھائی مظالم کاسامناکررہےہیں۔۔۔وزیراعظم آزادکشمیر نےایک لاکھ کشمیریوں
کو میرٹ پر نوکریاں فراہم کرنےکادعویٰ کیا۔
کراچی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کی رہائشی پرپریس کانفرنس میں
وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نےبھارتی جارحیت کوایک بارپھربےنقاب کیا۔۔۔کہا
میراتعلق اس علاقے سےجسےایل اوسی کہاجاتاہے۔۔۔
کشمیریوں کےساتھ کیاہورہاہے؟کشمیری مسلمانوں کےساتھ کیاہورہاہے؟کشمیرمیں
اقلیتوں کےساتھ کیاہورہاے؟آرایس ایس کےغنڈےقتل عام کررہےہیں۔۔۔اس کے علاوہ کےوہاں
نولاکھ فوج ہے۔
وزیراعظم آزادکشمیرنےکہاکہ تحریک آزادی کا بیس کیمپ کشمیر
ہے۔۔۔مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائی مظالم کا سامنہ کررہے ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیمیں کیوں نہیں آنکھیں کھول کردیکھتی۔مودی ہندوستان
میں کیاکرررہاہے۔۔۔کشمیر،فلسطین،روہینگی مسلمانوں پرظلم ہورہاہے۔
سردار عبدالقیوم نیازی نےکہاکہ بھارتی جارحیت سےلوگوں کاجانی ومالی نقصان ہورہاہے۔۔۔انہوں نےکہاکہ پاکستان میں
اقلیتوں کوتمام حقوق حاصل ہیں لیکن کشمیرمیں مسلمانوں کےساتھ ظلم
ہورہاہے۔۔۔ہندوستان میں مودی اقلیتوں پرظلم ڈھارہاہے۔۔۔وزیراعظم آزادکشمیرکاکہناتھاکہ
آر ایس ایس کے غنڈے مسلمانوں کا قتل کررہے ہیں۔۔۔انسانی حقوق کی تنظیموں نےآنکھیں
بندکی ہوئی ہیں۔۔۔