کراچی میں لوٹ مار کے واقعات میں کمی نہ آسکی۔

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی میں لوٹ مار کے واقعات میں کمی نہ آسکی۔

کراچی میں لوٹ مار کے واقعات میں کمی نہ آسکی۔

گلشن معمار میں دن دہاڑے سڑک پر چلتی گاڑی  ،اورنگی ٹاؤن میں گھر کے باہر بیٹھے افراد  کو لوٹ لیا گیا۔

نارتھ ناظم آباد میں ڈاکو اسکول کے بچوں کی آڑ  لے کر گھر میں گھس  کر واردات کرگیا،پولیس کسی ملزم کا سراغ  نہ لگا سکی۔

کراچی میں اسٹریٹ کرمنل قانون کے خوف سے آزاد۔

دن دہاڑے پرہجوم سڑکوں پر دھڑلے سے لوٹ مار کرنے لگے، زیر نظر مناظر کراچی میں گلشن معمار موڑ کے ہیں  جہاں کار سوار شہریوں کو اسٹریٹ کرمنلز کی جانب سے لوٹے جانے کی ویڈیو عقب سے آتی گاڑی میں سوار شخص نے بنالی

ملزموں نے  اسلحہ کے زور پر کار سوار فیملی کو چند لمحوں میں لوٹا،

 مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنی بنایا ،ادھر اورنگی ٹاؤن سیکٹر نائن اے کے محلے میں بھی گلی میں بیٹھے افراد اسٹریٹ کرمنلز کا آسان ہدف بن گئے ،

موٹرسائیکل پر آنے والے تین افراد سے نقدی اور موبائل فونز چھین کر چلتے بنے۔

دوسری جانب نارتھ ناظم  آباد میں  بھی اسکول کے بچوں کی آڑ میں فلیٹ میں داخل ہوکر وارادت کرنے والے ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ،

پولیس ذرائع کے مطابق ہیلمٹ لگائے ملزم نے گھر میں موجواد خواتین سے طلائی زیورات چھینے اور فرار ہوا،

 دوسری جانب ساؤتھ زون انوسٹی گیشن پولیس نے بھی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے  کینٹ اسٹیشن کے قریب 16ستمبر کو ہونے والے ہوٹل منیجر کے قتل میں ملوث 3 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار تین ملزموں سے مقتول کےزیراستعمال لیپ ٹاپ،موبائل اور نقدی برآمد کرلی گئی۔