خواتین کی تعلیم کے لئے سرگرم کارکن ملالہ یوسفزئی کاوفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کے درمیان ٹیلیفونک رابط ہواہے افغانستان میں خواتین کے حقوق سے متعلق عالمی تحفظات پر گفتگو ہوئی ہے۔
ملالہ یوسفزئی کا
کہناتھاکہ افغانستان میں خواتین کی تعلیم کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرےاور وزیراعظم
پاکستان کو افغانستان میں خواتین کی تعلیم کے لئے پاکستان کے کردار کے حوالے سے خط
لکھا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات کا کہناتھاکہ پاکستان افغانستان میں تعلیم کے فروغ کے
لئے اپنا تعاون جاری رکھے گا پاکستان افغان پناہ گزین بچوں کو تعلیمی سہولیات
فراہم کر رہا ہے، اس وقت چھ ہزار کے قریب افغان بچے پاکستان میں زیر تعلیم ہیں،