چیف سیکریٹری سندھ کی سیلابی صورتحال میں کچے سے پکے میں آنے کے لئے لوگوں کو کشتیاں فراہم کرنے کی ہدایت

عرفان علی عرفان علی

چیف سیکریٹری سندھ کی سیلابی صورتحال میں   کچے سے پکے میں آنے کے لئے لوگوں کو کشتیاں فراہم کرنے کی ہدایت

چیف سیکریٹری سندھ کی سیلابی صورتحال میں   کچے سے پکے میں آنے کے لئے لوگوں کو کشتیاں فراہم کرنے کی ہدایت۔ سانپ کے کاٹنے کا اینٹی وینم اور ریبیز ویکسی نیشن  کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی  ہدایت کردی۔


سیلابی صورتحال کے پیش نظر چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ  کی زیر صدارت چوبیس گھنٹے   میں دوسرا اجلاس ہوا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے کہا پنجند اور گڈو بیراج پر پانی  کے بہاو پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہیں بتایا گیا  پنجند پر سات سے آٹھ  لاکھ کیوسک پانی  آئے گا۔ آبپاشی کا عملہ دریا کے بندوں پر موجود ہے۔ چیف سیکریٹری نے انتظامیہ کو  ویکسی نیشن کے لئے آن سائیٹ پوائنٹس بنانے  ہدایت کی۔   سیکریٹری  صحت اور لائیو اسٹاک سے  کہا کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کہ لیے موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ اینٹی وینم اور ریبیز ویکسی نیشن کے لیے موبائل ٹیم کو بھی موبیلائیز کیا جائے۔