اسٹیٹ بینک ملازمین کی تنخواہوں میں یکساں اضافہ نا ہونے کے خلاف درخواست۔

نزاہت خان نزاہت خان

اسٹیٹ بینک ملازمین کی تنخواہوں میں یکساں اضافہ نا ہونے کے  خلاف درخواست۔

اسٹیٹ بینک ملازمین کی تنخواہوں میں یکساں اضافہ نا ہونے کے  خلاف درخواست۔ جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو نوٹس جاری کردیا۔

سندھ ہائی کورٹ  کی جانب سے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک، ڈپٹی سیکریٹری فنانس ڈویژن  اور  دیگر کو بھی نوٹس  جاری کئے گئے ہیں۔عدالت نے اسٹیٹ بینک کے وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے  قرار دایا کہ جواب جمع کرانے میں ناکامی کی صورت میں قائم مقام گورنر خود پیش ہوکر وضاحت دیں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔اسٹیٹ بینک  کی جانب سے  پرانے افسران کی تنخواہوں  میں پندرہ جبکہ   نئے افسران کی تنخواہ میں   پینتیس  اضافہ کیا گیا ہے۔