ایران میں افسوسناک واقعے میں 9 پاکستانی شہری جاں بحق ، 3زخمی ہوئے،پاکستانی سفیر واقعے کے بعد ایرانی حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کاکہنا ہےکہ ایرانی حکومت کو واقعے کی مکمل تحقیقات پاکستان کو بھی فراہم کرنے کا کہا ہے، 9جاں بحق افراد کی لاشیں جلد پاکستان بھجوانے کی کوشش کر رہے ہیں ، 3زخمی پاکستانیوں کے علاج معالجے کیلئے اسپتال انتظامیہ سے رابطے میں ہیں، اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، ابھی کچھ حتمی بات نہیں کر سکتے، ہمیں ایرانی حکومت کی تحقیقات کے مکمل ہونے کا انتظار ہے افسوسناک واقعے سے متعلق پاکستان میں بھی اعلیٰ حکام سے رابطے میں ہیں،