ایم کیو ایم جیتی وہاں محبت اور عقیدت میں مخالفین بیلٹ باکس چوری کر کے لے گئےکنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

صبانور صبانور

ایم کیو ایم جیتی وہاں محبت اور عقیدت میں مخالفین بیلٹ باکس چوری کر کے لے گئےکنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نےالزام عائدکیاہےکہ اندرون سندھ سے جہاں جہاں ایم کیو ایم جیتی وہاں محبت اور عقیدت میں مخالفین بیلٹ باکس چوری کر کے لے گئے۔

 انہوں نےکہاکہ تقریبا دس سال سے جاری ایم کیو ایم پر غیر اعلانیہ پابندی کے باوجود تنظیم کامیابی کے منازل طے کر رہی ہے۔

ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کی جنرل ورکرزاجلاس سے خطاب  میں واپس آنےوالوں کوتنظیم کےوقارکاخیال رکھنےکی تنبیہ

کہاہم نے اس ملک کوبچانےکےلیےاپنے حصے سےزیادہ قربانی دے دی ہے۔ ہمارا دشمن ہمیں ہم سے زیادہ بہتر جانتا ہے۔

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نےکہاکہ تمام ادارے اور لوگ جانتے ہیں اس شہر کی نمائندہ جماعت کونسی ہے۔

ایم کیوایم کنوینرنےکہاکہ آنے والے حالات میں حالات سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 کسی ایک میئر کو یہ اجازت نہیں ہوگی کہ تنظیم سے ہٹ کر ایک دستخط بھی کر سکے۔

ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نےکہاکہ جس نے تنظیم کے طرز پر کام نہیں کیا اسے دوبارہ تربیت کے لئے بلوایا جائے گا۔

کنوینر ایم کیو ایم نےکہاکہ بلدیاتی انتخابات کےپہلےمرحلے میں بدرین دھنالی اورتشددکےواقعات رپورٹ ہوئے۔انہوں نےدوسرے مرحلے کےانتخابات میں  تمام ٹاؤنز اور یوسیزکی سطح پر تنظیمی ایمرجنسی ڈکلیئرکرنےکی بھی ہدایت کی۔