وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کہتے ہیں پاکستان میں پی ٹی آئی چیئرمین کو بال ٹھاکرے کی صورت میں مسلط کیا گیا،

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کہتے ہیں پاکستان میں پی ٹی آئی چیئرمین کو بال ٹھاکرے کی صورت میں مسلط کیا گیا،

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کہتے ہیں پاکستان میں پی ٹی آئی چیئرمین کو بال ٹھاکرے کی صورت میں مسلط کیا گیا،،، اب تو اسرائیل بھی کھل کر پی ٹی آئی قیادت کی حمایت میں سامنے آ گیا ہے،، قوم کی آنکھیں کھولنے کیلئے یہ کافی ہے،،، مزید بولے کہ ہم اگست میں الیکشن کی طرف جا رہے ہیں،،، عوام نے سب کی کارکردگی دیکھ لی،،، بلاول بھٹو زرداری ملک کے آئندہ وزیراعظم ہونگے،،،


اسلام آباد وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کی صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس،،، ،


شرجیل انعام میمن نے پی ی ٹی آئی کوآڑے ہاتھوں لیا،، بولے


پی ٹی آئی کی سوچ دہشت گردانہ ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو بی جے پی کے بال ٹھاکرے کی صورت میں پاکستان پر مسلط کیا گیا۔ اب اسرائیل بھی ان کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گیا ہے،،


آئندہ الیکشن انتخابات سے متعلق پی پی رہنماءنے کہا کہ موجودہ حکومت جمہوری عمل مکمل کرکے جا رہی ہے۔ آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے انتخابات ہونے چاہئیں۔ ہم الیکشن کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔ عوام بلاول بھٹو زرداری کو اگلا وزیراعظم بنائیں گے۔


شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو بچانے کیلئے پیپلزپارٹی ہمیشہ صف اول میں کھڑی ہو گی۔الیکشن میں ووٹ اسے ملے گا جو امن اور اداروں کیخلاف نہیں ہوگا۔