سندھ میں کینجھر جھیل پر عالمی معیار کا سیاحتی مرکز بنے گا۔

عمران عمران

سندھ میں  کینجھر جھیل پر عالمی معیار کا سیاحتی مرکز  بنے گا۔

 سندھ میں  کینجھر جھیل پر عالمی معیار کا سیاحتی مرکز  بنے گا۔

  جدید ریزورٹ میں  سیاحوں کو  تمام تر جدید سہولیات حاصل ہوں گی۔

صوبائی وزیر  امتیاز شیخ کی زیر صدارت اسٹیرنگ کمیٹی  اجلاس میں   کویت انویسٹمنٹ ایجنسی کی جدید ریزورٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا حکومت کینجھر جھیل کو پرکشش سیاحتی مرکز بنانے کے لیے پرعزم ہے ۔

 ریزورٹ سیاحوں کے لئے  جدید ترین سہولیات سے مزین ہوگا۔   صوبائی وزیر امتیاز شیخ کا کہنا تھا کینجھر جھیل چوبیس  کلومیٹر رقبے پر محیط ہے۔

وہاں جدید ریزورٹ کی تعمیر کے لیے مناسب جگہ کا تعین کیا جارہا ہے ۔

جدید ریزورٹ کی تعمیر سے ملکی اور غیر ملکی سیاح تفریح مقام کی جانب متوجہ ہوں گے۔ اس طرح غیرملکی زر مبادلہ بھی حاصل ہوگا۔