کراچی میں نیو کراچی صنعتی ایریا سے گرفتار ملزمان بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے ارکان اور پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ہیں۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق رات گئے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار دو ملزم گھروں اور بنگلوں میں ڈکیتی کرنے والا بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے ارکان ہیں۔ ایک گرفتار ملزم بینک کیش لوٹنے اور گھروں میں چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ، اور گینگ کے سرغنہ کا بیٹا ہے۔ ملزموں نے دوہزار اکیس میں شاہراہ نور جہاں کے علاقے میں خود کو سرکاری افسر ظاہر کر کے گھر کے افراد کو یرغمال بنا کر لوٹا تھا۔ملیر ماڈل کالونی میں سرکاری افسر کے بنگلے میں واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کی تھی، جس میں ایک اہلکار جاں بحق ہوا تھا۔