ادارہ ترقیات کراچی نے رفاہی منصوبوں کے لئے مختص زمین اور کھیل کے میدانوں
کو جعلی کاغذات کی مدد سے رہائشی پلاٹس میں بدل کر کی گئی تعمیرات کو گرانے کی تیاری
شروع کردی ہیں
کے ڈی اے کی جانب سے اخبارات میں شائع کیئے جانے والے نوٹس میں کہا گیا
ہے ، نارتھ کراچی ، نارتھ ناظم آباد ، سرجانی ٹاؤن ، فیڈرل بی ایریا ، کلفٹن
،الہلال سوسائٹی ، خداداد کالونی ، گلشن اقبال ، گلستان جوہر ملیر ، شاہ فیصل
کالونی کے علاقوں میں رفاہی پلاٹس ، اسکول اور کھیل کے میدان کے لئے مختص زمین ،
سرکاری زمین اور کمرشل پلاٹس کو جعلی کاغذات کی مدد سے لیز کر کے رہائشی تعمیرات کی
گئیں ہیں اور اس فراڈ میں کچھ سرکاری اور
نجی لوگ بھی شامل ہیں نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئے
احکامات کے مطابق رفاعی پلاٹس 15 دن میں خالی کردیئے جائیں ، مہلت ختم ہونے کے بعد
تعمیرات کو گرا دیا جائے گا۔