سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے معاملے پر ایم کیو ایم کی قیادت جی ڈی اے رہنماؤں کو منانے میں کامیاب ہو گئی ۔
جی ڈی اے کی قیادت ایم کیو ایم کی رکن رعنا انصار کو نئی اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے پر تیار ہو گئی ہے ۔۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی کوششیں رنک لے آئیں ۔
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی قیادت ایم کیو ایم کی رکن رعنا انصار کو اپوزیشن لیڈر بنانے پر متفق ہو گئی ۔
گورنر ہاؤس میں دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے گورنر سندھ کی علحیدہ علحیدہ ملاقات ہوئی ۔
جی ڈی اے کے پارلیمارنی لیڈر حسین مرزا نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے حوالے سے تمام معاملات طے ہو گئے ہیں اور دونوں سیاسی جماعتوں نے ساتھ چلنے پر اتفاق کیا ہے ۔
جی ڈی اے کی قیادت کل ایم کیو ایم کے ساتھ پریس کانفرنس میں باضابطہ طور حمایت کا اعلان کرے گی ۔
سندھ اسمبلی کی تاریخ میں پہلی خاتون پارلیمارنی لیڈر بننے کا اعزاز رکھنے والی رعنا انصار اب پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر بھی بن جائیں گی ۔