پاکستان نے باکسنگ کے شعبے میں بھارت کو
دھول چٹادی۔
سندھ پولیس سے وابستہ پاکستانی باکسر شہیر
آفریدی نےتھائی لینڈ میں منعقدہ مڈل ویٹ
ایشین باکسنگ چیمپئن شپ کے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرکے ایک مرتبہ پھر ملک
کا نام روشن کردیا۔
پاکستانی باکسر شہیر آفریدی کو چیلنج
کرنا بھارتی باکسر کو
مہنگا پڑگیا۔
شہیر نے محض ایک منٹ چھیالیس سیکنڈ کے مختصر وقت میں
بھارتی حریف اسرار عثمانی کو ناک آوٹ کرکے سبز ہلالی پرچم بلند کردیا۔
بنکاک میں کھیلےگئےمڈل ویٹ کیٹگری
کے ٹائٹل مقابلے میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر اسرار
عثمانی کو شکست فاش دی۔
دس راؤنڈز کے مقابلے میں بھارتی باکسر ایک راؤنڈ
بھی پورا نہ کھیل سکا۔
روایتی حریف بھارت کے باکسر کو چاروں شانے چت کرنے والے قومی ہیرو شہیر آفریدی
نے کامیابی پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جیت سندھ پولیس اور پاک فوج
کے شہداء کے نام کردی۔
شہیر آفریدی کو چیلنج کرنے والے بھارتی
باکسر کی ٹائٹل چھیننے کی خواہش۔
خواہش ہی رہ گئی۔
شہیر
نے تین ماہ قبل مڈل ویٹ ایشین باکسنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
ان کا
تعلق سندھ پولیس ریپڈ رسپانس فورس سے ہے۔