بھارت نے دریاؤں میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے متعلق پاکستان کو آگاہ کر دیا

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

بھارت نے دریاؤں میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے متعلق پاکستان کو آگاہ کر دیا

بھارت نے دریاؤں میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے متعلق پاکستان کو آگاہ کر دیا

اسلام آباد: بھارتی ہائی کمیشن نے دریائے ستلج، راوی اور چناب میں ممکنہ سیلابی ریلوں سے متعلق پاکستان کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے یہ اطلاع پاکستانی انڈس واٹر کمیشن کو فراہم کی۔

دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروزپور کے ڈاؤن اسٹریم میں پانی چھوڑا جائے گا

دریائے چناب میں اکھنور کے ڈاؤن اسٹریم میں پانی چھوڑا جائے گا

دریائے راوی میں مادھو پور کے ڈاؤن اسٹریم میں پانی چھوڑا جائے گا

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔