میوزک اسٹریمنگ ملٹی نیشنل کمپنی اسپاٹی
فائے نے پاکستان میں سال 2023 کے دوران مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے ممتاز
گلوکاروں کی عالمی فہرست جاری کردی جس میں پاکستانی گلوکار بھی شامل ہیں۔
دنیا بھر میں نغموں کو سننے کے لیے سب
سے زیادہ استعمال ہونے والی میوزک اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائے نے سال 2023 میں
پاکستان میں سب سے زیادہ سنے جانے والے گلوکاروں کی فہرست جاری کردی
رواں برس کے اختتام پر پاکستانی گلوکار
عاطف اسلم اور طلحہ انجم نے ایک بار پھر موسیقی کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا
منوانے میں کامیاب رہے ہیں اور پاکستان کے سب سے زیادہ اسٹریم کیے جانے والے
گلوکاروں کی فہرست میں شامل ہیں۔
مجموعی طور پاکستان میں سب سے زیادہ
اسٹریم کیے جانے والے گلوکار بھارتی ارجیت سنگھ ہیں۔ ان کے علاوہ پریتم، اے پی
ڈھلن، عاطف اسلم، طلحہ انجم، ٹیلر سوئفٹ،نصرت فتح علی خان، آنجہانی سد دھو موسیٰ
والا، راحت فتح علی خان اور عاصم اظہر وغیرہ بھی شامل ہیں۔
پاکستان میں گلوکاراؤں میں پسوڑی سے
عالمی شہرت حاصل کرنے والی شائی گل اوّل نمبر پر ہیں۔ ان کے بعد مومنہ مستحسن اور
عابدہ پروین کو سب سے زیادہ سنا گیا۔ فہرست میں قرۃ العین بلوچ، نصیبو لال اور
آئمہ بیگ بھی شامل ہیں۔
اسی طرح 23 سال قبل انتقال کرجانے والی
نازیہ حسن اب بھی سب سے زیادہ سنے جانے والی گلوکاراؤں کی فہرست میں شامل ہیں۔نوجوان
گلوکار عمیر اور عبدالحنان بھی 10 زیادہ سنے جانے والے پاکستانی گلوکاروں کی فہرست
میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
مقبول پاکستانی گانوں کی بات کی جائے تو
کیفے خلیل کے گانے کہانی سنو کو کوئی اور نغمہ مقبولیت میں شکست نہیں دے سکا تاہم
نئے گلوکار عبد الحنان کے تین نغموں ارادے، بکرا اور سیا نے بھی مقبولیت کے جھنڈے
گاڑ دیے۔اگر بات کی جائے میوزک البم کی تو طلحہ انجم کے اوپن لیٹر نے پاکستانی
گلوکاروں کے البمز میں میدان مار لیا ہے