برسوں
کا انتظار ختم ہوا۔ کراچی والے بھی اب
آرام دہ سفر کرسکیں گے۔ گرین لائن کی جدید
بسیں آج سے شہریوں کے لئے دستیاب ہو گئی ہیں ۔۔ جدید سفری سہولت میسر آنے پر شہریوں
کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ۔
آخر کار ۔۔۔کراچی والوں کی بس بھی چل پڑی۔ صبح آٹھ بجے عبداللہ چوک بس اسٹیشن سے گرین لائن کی پہلی بس نمائش کی جانب روانہ ہوئی۔
چھٹی کا دن۔
اوپر سے اتنی بڑی خوشی۔ شہریوں نے ٹکٹ کٹایا اور بس میں سوار ہو گئے ۔۔ کہتے ہیں اب ان جدید بسوں کو صاف ستھرا رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔
گورنر سندھ
عمران اسماعیل مزار قائد سے واپسی پرنمائش
کے بس اسٹاپ سے ٹکٹ خرید کر بس میں سوار ہوئے ۔۔ چہرہ نیوز سے بات کرتے
ہوئے سندھ حکومت کو گرین لائن سے بہتر
منصوبہ بنانے کا چیلنچ دے دیا ۔
بس آپریٹرز
نے وضاحت کی پیپر ٹکٹ پر شہریوں کو 55 روپے ادا کرنے ہوں گے جبکہ بریز کارڈ کے ذریعے
15 سے 55 روپے تک ادائیگی کی جا سکتی ہے ۔
گرین لائن
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دوران سفر طے شدہ اصول و ضوابط پر عمل کریں
اور عملے کے ساتھ تعاون کریں تاکہ باحفاظت سفر کو یقینی بنایا جا سکے ۔