قلات: شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔